عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی

کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی،عمر ایوب کی طرف سے وکیل سید علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالتی احکامات پر پنجاب حکومت کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرا دی گئی

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں عمر ایوب کے خلاف مختلف تھانوں میں 6مقدمات درج ہیں، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی عمر ایوب کے خلاف ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

رپورٹ موصول ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تمام صوبوں سے رپورٹس آ چکی ہیں، مناسب آرڈر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں