ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت،نواز شریف اسلام آباد کیلئے روانہ

لاہور(قوم انٹرنیشنل) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف جاتی امرا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں، وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ پارٹی رہنماؤں اور لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا۔

نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، دوران سماعت امجد پرویز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف دلائل کا آغاز کیا جائے گا۔

ن لیگی قائد کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، اس کے لیے پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں