لاہور (روزنامہ قوم انٹرنیشنل) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اورعدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر پیر کو قیصرہ الہی کے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔قیصرہ الہی نے اپنے شوہر کو عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کررکھا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود افسران نے پرویز الہی کو گھر بحفاظت نہیں پہنچایا لہذا عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔






