اسلام آباد(قوم انٹرنیشنل) 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے مسلمانوں سے متعلق غلط معلومات ہندوستانی اکاؤنٹس سے پھیلائے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔
بھارتیوں کا اسرائیل فلسطین تنازعے پر اسرائیلی جارحیت کی کھلے عام حمایت مسلم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا سازوں کے اکاؤنٹس سے حماس سے متعلق جعلی خبریں اور ویڈیوز جاری کی جا رہی ہیں۔
حماس پر بچوں کو اغواء کرنا، سرقلم کرنا اور دیگر جعلی پرتشدد کاروائیوں کو بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلایا جا رہا ہے۔ ایکس اکاؤنٹس پر بھارتی انتہا پسند فلسطینوں کو منفی طور پر دکھاتے ہیں جبکہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔
بوم بوم کے مطابق زیادہ تر معروف اکاؤنٹس فلسطینیوں سے متعلق غلط معلومات کا پرچار کرتے ہیں۔ بھارتی اکاؤنٹ سے حماس کی جانب سے بچے کو اغواء کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔ الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ متعدد بھارتی اکاؤنٹس سارا وقت مسلم مخالف تبصرے اور پوسٹ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
اسلامک کونسل آف وکٹوریہ کے مطابق ایک ریٹائرڈ بھارتی فوجی نے ٹوئٹ کیا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطین کو مکمل ختم کر دے زیادہ تر اسلاموفوبک ٹویٹس کی کڑی ہندوستان سے جا ملتی ہے۔
پراتک سنہا کا کہنا تھا کہ دنیا اس بات کا احساس کرے کہ ہندوستان دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے یورپی یونین نے اسرائیل حماس حملوں سے متعلق ایکس اکاؤنٹس پر غلط معلومات کے انبار پر ایلون مسلک کو خبردار بھی کیا۔






