ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا، نواز رضا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدرمحمد نوازرضا نے کہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا

حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے زبانی جع خرچ کے بجائے عملی کرداراداکرے چوتھے ستون سے وابستہ ہزاروں صحافی آج بے یقینی کی صورت سے دوچار ہیں کہیں صحافیوں پر جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں اور کہیں ادروں سے صحافیوںاور ورکرز کی جبری برطرفی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ہم اداروں سے صحافیوں اورورکرز کی برطرفیوں کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے اور اگرا س سلسلے کاحکومت نے نوٹس نہ لیا تو پھرصحافی برادری اپنی یونینز کی وابستگی سے بالاتر ہوکر ملک گیر احتجاج کرے گی ا س کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے

ان خیالات کااظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب میں سینئر صحافیوں چیئرمین(اکرا) رانا کوثر علی ، واحد خان کی اپنے صحافی ساتھیوں کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور میںشمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیاتقریب کی صدارت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کیصدر محمد نوازرضا نے کی جبکہ آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ ،سابق صدر مغیث اشرف بیگ،پی ایف یوجے ورکرز کی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ، ار آئی یوجے دستور جنرل سیکرٹری رشید ملک ، فنانس سیکرٹری راحیل نواز سواتی ، سینئر کالم نگار سجاد اظہر ، سینئر صحافی عبدالرزاق چشتی ، صفدر ملک ، مسعود عاصم ،اے پی پی ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ ندیم قبال ،مرزا عبدالقدوس ، ضرار فرید ، مظفر بھٹی اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیاپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کی صدر محمد نوازرضا نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے میڈیا ہاوسزمیں برطرفیوں اور کئی کئی ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا حکومت نوٹس لے

حکومت اپنے اشتہارات پرنٹ و ا لیکٹرانک میڈیا کے صحافیوںاور ورکرز کی تنخواہوں اورروزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے سے مشروط کرے اوگر کوئی ادارہ اپنے ملازمین کو برطرف کرتا ہے تواس کے اشتہارت بند کر دئے جائیں انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پیچھے نہیں ہٹیں گے برطرفیوں کے خلاف احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے تقریب میں فلسطین کے مظلوم ونہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم جارحیت کی مذمت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں