سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کا معاملہ: عملدرآمد رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وزارت داخلہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کے معاملہ پر عملدرآمد رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کے معاملہ پر چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ْسماعت شروع ہو ئی تو وزارت داخلہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن حکام نے عملدرآمد رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہا وزارت داخلہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کردیا ہے ،سی ڈی اے ممبران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا۔حکام اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ ممبر ایڈمن سی ڈی اے کاتبادلہ آج کردیا جائیگا جبکہ ممبر فنانس،انجینرنگ کو ہٹا دیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ احکامات پر پہلے علمدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ حکام نے کہا کہ سی ڈی اے رولز کے مطابق مراعات ملتی ہیں اس لئے آفیسرز وقت پورا کرنا چاہتے تھے ۔بعدازاںالیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں