سابق صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ

جھنگ(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)سابق صوبائی وزیر اطلاعات رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی کا واقعہ موڑ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں پر موٹرسائیکل سوار 4 افراد رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے سابق وزیر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔خیال رہے کہ رائے تیمور بھٹی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے۔ سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے، ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں