اسرائیلی قابض افواج تشدد اور جبر فوری بند کریں ،نگران وزیرخارجہ

اسلام آباد(قوم انٹرنیشنل) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج تشدد اور جبر فوری طور پر بند کریں

معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ اپنے ایک بیان میں جلیل عباسی جیلانی نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں

اسرائیلی قابض افواج تشدد اور جبر فوری طور پر بند کریں، 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے چاہیں، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں