فیصل آباد(قوم انٹرنیشنل) ترجمان فیسکو کے مطابق فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع سے مزید 40بجلی چوروں کو پکڑلیاگیا۔ جن پر 93ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔فیسکو ریجن سے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2548 بجلی چورپکڑے گئے ہیں، بجلی چوری میں 2423گھریلو،64کمرشل،56زرعی اور 5انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے، جن پر مجموعی طورپر69لاکھ 94ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31 کروڑ65 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 2480بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔2024بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا اور 14کروڑ62لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے۔گیپکو چیف کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 32 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، گوجرانوالہ سے مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن پر 28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔ گیپگو چیف کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 1620 ہوگئی ہے، تمام بجلی چوروں کو 13کروڑ 98 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئےہیں۔






