لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈالنے اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے سے متعلق فرخ حبیب نے ردِعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے ساتھ ہی سائفر کیس سے متعلق چھپایا گیاجوڈیشل ریمانڈ کا آرڈر بھی سامنے آ گیا،لگتا ہے کہ پچھلی تاریخ ڈال کر آرڈر جاری کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہے منصوبہ بندی،15 اگست سے عمران خان کی گرفتاری سائفر کیس میں ڈال کر جوڈیشل ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کی ٹائمنگ چیک کرے عمران خان کی 29 اگست کو توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی اور اسکے ساتھ ہی سائفر کیس سے متعلق چھپایا گیا جوڈیشل ریمانڈ کا آرڈر بھی سامنے آ گیا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریمانڈ کے حکم سے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی کو میڈیا کو شئیر کیا گیا۔لگتا ہے کہ پچھلی تاریخ ڈال کر حکم جاری کروا دیا گیا،سارا نظامِ انصاف تو جکڑا ہوا ہے۔






