چیئرمین پاک جوئیہ ویلفیئر فائونڈیشن خاورجوئیہ کی کسان امداد حسین کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) چیئرمین پاک جوئیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن خاور جوئیہ نے جھل مگسی میں شہید ہونے والے کسان امداد حسین جوئیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔

جھل مگسی میں غریب اور محنت کش کسانوں کو مقامی قبائل کی طرف سے ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ باعث تشویش ہے جو کہ حکومت وقت اور حکام بالا کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔

حکومت بلوچستان اور مقامی قبائل کے سرداروں کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بننا سمجھ سے بالا تر اورلمحہ فکریہ ہے ۔ شہید محنت کش کسان امداد جوئیہ پر 2017 سے چند شرپسند عناصر کی طرف سے ظلم و ستم ڈھائے جارہے تھے

کبھی اس کی بیٹی کو اغوا کیا گیا اور کبھی فائرنگ کر کےہراساں کیا گیا ۔ جس کا مقابلہ کرتے کرتے غریب محنت کش شہید ہوگیا۔ اگر حکومت وقت اور حکام بالا نے بروقت داد رسی کی ہوتی تو شہید کسان کا بہیمانہ قتل نہ ہوتا ۔ اوپر سے مقامی پولیس ملزمان کی آلہ کار بن چکی ہے۔ ملزمان کو پکڑنے کی بجائے شہید کے لواحقین کوہراساں کررہی ہے۔

میں بطور چئیرمین پاک جوئیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان پوری جوئیہ راجپوت برادری کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت بلوچستان ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور آئی جی بلوچستان سے اپیل کرتا ہوں کہ شہید کسان کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوا نے کے ساتھ ساتھ غریب کسانوں پر ہونے والے مظالم کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کریں ۔

خاور جوئیہ نے مزید کہا کہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے جوئیہ راجپوت قبائل ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پوری جوئیہ راجپوت برادری انصاف کے لیے ملک گیر احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں