ابھی 190 ملین پاؤنڈ، فارن فنڈنگ اور سائفر کے جھوٹ کی سزا باقی ہے،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لے کرڈکلیئرنہیں کیے،جج نے کہا عمران نیازی پر کرپشن ثابت ہوگئی ہے،ہم نے کسی قسم کی کوئی ریاستی طاقت استعمال نہیں کی،عمران خان نے چوری اور سینہ زوری کی ،آج سرٹیفائیڈچور ثابت ہو گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین خود پر لگے الزامات کا جواب نہیں دیتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ غلیلوں، بنٹوں اور کلاشنکوف سے وارنٹ لے جانے والوں کا استقبال کیا جاتا تھا، ہم نے کسی قسم کی کوئی ریاستی طاقت استعمال نہیں کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 14 ماہ میں پورا موقع دیا گیا، 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں، 40 میں سے صرف 3 پیشیوں میں پی ٹی آئی چیئرمین پیش ہوئے۔ فیصلے میں لکھا گیا انہیں جوابات دینے کا موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں گھڑیاں، ہیرے کے سیٹس اور دیگر اشیاء ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 گھروں میں 5 لاکھ کا فرنیچر ڈکلیئر کیا گیا، ایک تولہ سونا اور ایک موٹر سائیکل تک ڈکلیئر نہیں کیا، بکریاں ہر فارم میں ڈکلیئر کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی 190 ملین پاؤنڈ، فارن فنڈنگ اور سائفر کے جھوٹ کی سزا باقی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے چوری کی اورسینہ زوری کی ،عمران خان سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے ،ایک شخص کا غرور اور تکبر ٹوٹ گیا ۔توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پرعمران خان کی گرفتاری پروزیراعظم کے معاون خصوصی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مس ڈکلیریشن ثابت ہوئی، تحفے فروخت کیے گئے۔ جج نے کہا عمران نیازی پر کرپشن ثابت ہوگئی ہے،۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی پی ایم ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ،توشہ خانہ سے تحائف لے کرڈکلیئرنہیں کیے۔مخالفین کوبدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔اس کیس کی کم سے کم تین سال قید اورجرمانہ ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے چوری کی اورسینہ زوری کی۔ اثاثے چھپائے اور سرٹیفائیڈ چورثابت ہوگئے۔11 ماہ سے چلنے والا کیس منطقی انجام کو پہنچا تھا۔ اتنے زیادہ صفائی کے موقع کیسی کونہیں دیئے گئے۔ ایک شخص کا تکبراورغرورٹوٹ گیا۔ عمران خان اور اس کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے اربوں روپے کھائے۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے معیشت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، وہ توشہ خانہ کے مقدمے کو روکنے کی شدت سے کوشش کر رہے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ مجرم ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو3سال کی سزا ہو گئی ہے اور 9 مئی کے واقعات ، سائفر، غیر ملکی فنڈنگ ، 190 ملین پائونڈ کی چوری سمیت ایک ایک کر کے تمام جرائم کی سزا بھگتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں