توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی گئی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہے، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نہیں ابھی فیصلہ محفوظ ہے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی، مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔اس سے قبل توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا گیا، بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کرلیا گیا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی نئے بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء عدالت کو ہائیکورٹ کی سماعت سے متعلق آگاہ کریں گے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے حکمنامے میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت دستیاب بینچ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں