انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے سنچری اسکور کی جبکہ باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمان جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔ گروپ بی میں افغانستان اپنے تین میں سے دو میچز جیت چکا ہے۔

گروپ اے اور بی سے دو، دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔

واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں